امریکا سلالہ حملے پر معافی مانگے۔ بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلالہ حملے پر امریکی صدر اوباما کو معافی مانگنا چاہئے، پاکستان اپنے فوجیوں کے خون کا امداد سے سودا نہیں کرتا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ امریکا سلالہ حملے پر معذرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری کو نیٹو کانفرنس میں شرکت کی غیر مشروط دعوت دی گئی تھی۔