امریکا سے تعلقات، پاکستان عملی سوچ کا مظاہرہ کرے۔ حسین حقانی

hussain haqqani

hussain haqqani

پاکستان : (جیو ڈیسک) حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں پاکستان کو عملی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ زندگی کو لاحق خطرات کے باعث وہ فی الحال ملک وآپس نہیں جانا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انتہا پسند سوچ موجود ہے ان کیلئے بہتر ہو گا کہ وہ پاکستان سے باہر ہی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید سوچ رکھنے والے لوگوں کو ختم کردیا جاتا ہے۔

حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مایوسی کی بجائے ایک امید افزا مستقبل کی طرف جانا چاہیے اسلام آباد کو خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جنوبی کوریا بننا چاہتا ہے یا ایران کی پیروی کرنا چاہے گا اورسلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکا کو معافی مانگنی چاہئے۔