امریکا: فلوریڈا میں نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ ،دو ہلاک

florida fairing

florida fairing

امریکا میں نائین الیون کے دس سال مکمل ہونے پر دہشتگرد حملوں کے خدشات کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود امریکی ریاست فلوریڈا میں دو مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور بائیس کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائنرگ کا واقعہ پال میٹو میں پیش آیا جہاں دو مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر کھڑے لوگوں پر گولیاں برسا دیں۔ فائنرگ سے دو افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔ نیویارک سمیت امریکا بھر میں نائین الیون حملوں کے دس سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق انہیں خود کش کار بم دھماکے کا خدشہ ہے ۔