امریکا میں بلوچستان کے مسئلے پر بحث قبول نہیں۔ حنا کھر

Hina Rabbani

Hina Rabbani

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ بلوچستان کامسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرورنی ممالک سے امداد کے بجائے تجارت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان میں ہمیشہ جمہوری حکومتوں کی حمایت کی ہے اور برطانیہ نے حالات کے پیش نظر کئی ممالک کی امداد بند کی، لیکن پاکستان کی امداد بڑھا ئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان پر امریکا میں بحث کسی صورت قبول نہیں، یہ مسئلہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ وقت قبل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمرون نے اسٹریجٹک ڈائلاگ شروع کئے تھے ، وہ انہیں مزید بڑھانے کے لئے برطانیہ پہنچی ہیں۔ وزیرخارجہ نے طلبہ کو بتایا کہ جمہوری حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف رواں ہے۔

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آج برطانیہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گی ۔۔اپنے تین روزہ دورہ برطانیہ میں ان کی ملاقات امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے بھی ہو گی۔