امریکا نے غلطی کا احساس ہونے پر پینترا بدل لیا، حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

پاکستان : (جیو ڈیسک)جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارتی ایما پر جو غلطی کی اس کا شاید اسے احساس ہوگیا ہے۔ پاکستانی قوم نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکا کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے پینترا بدل لیا پوری قوم نے میرے معاملے میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اور مسلم لیگ نون نے بھی میرے متعلق واضح موقف پیش کیا دفاع پر بھی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے سے پاکستان نئی مشکلات میں پھنس جائے گا انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ان پر انعامی رقم کا معاملہ دراصل پاکستان پر دباو بڑھانے کی ایک کوشش تھی جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔