امریکا پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ

لندن  برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے امریکا سے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ کے

America & UK

America & UK

12 اراکین پارلیمنٹ نے امریکا کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں ڈرون حملے بند کرے، یہ برطانیہ اور مغربی دنیا کیلئے خطرے کا باعث ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان کے عوام میں نفرت بڑھ رہی ہے، ڈرون حملے انتقامی حملوں کا باعث بنتے ہیں، جن سے ڈرون حملے بند کرکے بچا جاسکتا ہے۔ خط میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے برطانیہ اور مغربی دنیا کیلئے خطرناک ہیں، ڈرون حملوں سے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو کارروائیوں کیلئے جواز ملتا ہے، ڈرون حملے برطانیہ کے اتحادی پاکستان کی خود مختاری کیلئے نقصان دہ ہیں۔