امریکا کا 554 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ آرمڈ کمیٹی میں پیش

defense budget

defense budget

امریکا : (جیو ڈیسک) سال دوہزار تیرہ کے لئے پانچ سو چون بلین ڈالر کا امریکی دفاعی بجٹ سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کر دیا گیا ہے، بجٹ میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امداد حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سمیت دوسرے اقدامات سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

امریکی سینٹ کمیٹی کو جائزے کے لئے پیش کی گئی بجٹ دستاویز میں تجویز کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کونقصانات کی مد میں ادا کی جانے والی رقم امریکی وزیردفاع کی رپورٹ سے مشروط کی جائے۔ وزیردفاع اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سنجیدہ کارروائی، نیوکلیائی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کا پھیلا روکنے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پاکستان آنے والے امریکیوں کو ویزے کی بروقت فراہمی کی تصدیق کرے گا۔