امریکا: کولاریڈو کے جنگلات میں آتشزدگی ،ہزاروں افراد بے گھر

Colorado fires

Colorado fires

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی ریاست کولاریڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز ہواوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کولاریڈو اسپرنگز کے جنگل میں لگنے والی آگ چار ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

قریبی آبادی کے تقریبا بتیس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے سیکڑوں اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ایک ہفتے کے دوران کولاریڈو کے جنگلات میں بارہ مقامات پر آگ لگ چکی ہے۔