امریکا کو ڈرون حملوں پر نظرثانی کرنی چاہئے، شیری

Sherry Rehman

Sherry Rehman

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے، صدر اوباما کے دوبارہ انتخاب کے بعد تعلقات کو باہمی اعتماد کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہو گا۔

امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہناتھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو ڈرون حملوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں پاک امریکا مذاکرات عنقریب ہوں گے۔