امریکا ہمیں برداشت سے زیادہ نہ آزمائے ، حنا ربانی

hina rabbani

hina rabbani

پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی رہنماوں کے بیانات سے بات چیت کا دروازہ بند بھی ہوسکتا ہے۔ ہمیں برداشت سے زیادہ نہ آزمایا جائے۔
ایک  انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی حیثیت سے سی آئی اے کے بھی دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہیں۔ماضی میں حقانی نیٹ ورک کئی برس تک امریکا کی آنکھ کا تارہ تھا، اگر پاکستان کے شدت پسندوں سے رابطے ہیں تو سی آئی اے بھی یہی کام کررہی ہے۔ امریکا نے اپنے الزامات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلقات بہتر بنانے کا موقع گنوانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔اور دونوں ممالک کو بات چیت کادروازہ کھلا رکھنا ہوگا۔