امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے: رچرڈ اولسن

Richard Olson

Richard Olson

پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں صرف جمہوریت کی حمایت کرتا ہے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

امریکہ میں زیر تعلیم طلبا سے خطاب کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ دھرنے کا پرامن اختتام مثبت اقدام ہے۔ امریکا ڈاکٹر طاہر القادری سمیت پاکستان میں کسی مخصوص جماعت یا شخص کی بجائے صرف جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ پاکستان میں منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر ہونا حوصلہ افزا ہے۔

پاکستان اور بھارت کو خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت اور ترقی کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔ مجھے فخر ہے کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے ہر سال 1000 طلبا امریکہ سکالرشپ پر جاتے ہیں۔