امریکہ کا پاکستان کو افغانستان میں اہم کردار دینے کا فیصلہ

Us state

Us state

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو افغانستان میں جاری مصالحتی عمل میں اہم کردار سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام ممکن نہیں ،انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ امریکا امن معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔وکٹوریہ نولینڈ کا کہناتھاکہ افغان مصالحتی عمل میں واشنگٹن اور اسلام آباد کی مدد ناگزیر ہے، امریکا کی تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ ان ممالک میں امن عمل کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کے زیر قیادت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے پاکستان کو بھی مفاہمت کے حامی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے واضح اشارے دیئے گئے ہیں۔