امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل منظور

us senate

us senate

امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیفنس اتھارائزیشن بل منظور کر لیا ہے۔ بل میں پاکستان کی جزوی امداد روکنے کی شق بھی شامل ہے۔ واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیفنس اتھارائزیشن بل پر رائے شماری کے دوران حق میں دو سو تراسی ووٹ اور مخالفت میں ایک سو چھتیس ووٹ ڈالے گئے۔ بل کو منظوری کیلیے آئندہ ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر اس بل کو ویٹو نہیں کریں گے اور دستخط کر دیں گے۔ اس دفاعی بل میں ایران کے اسٹیٹ بینک پر مزید مالی پابندیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ جس کے تحت ایران کے بینک سے کسی قسم کی لین دین پر پابندی کر دی گئی۔
کانگریس کے پینل نے بل کی منظوری دو روز قبل دے دی تھی۔ جس میں پاکستان کی ستر کروڑ امداد روکنا شامل تھی۔ حالانکہ امریکی محکمہ خارجہ وضاحت کرچکاہے کہ بل میں پاکستان کی سویلین امداد میں کٹوتی شامل نہیں ہے۔