امریکی سینیٹ، ڈاکٹر شکیل آفریدی کو شہریت دینے کی قرار داد

us senate

us senate

امریکی سینیٹ میں اسامہ بن لادن کے متعلق اطلاع دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی شہریت دینے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پچھلے آٹھ ماہ سے پاکستان کی جیل میں قید ہیں۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس کی منظوری سے امریکہ یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینیٹا نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسامہ سے متعلق تمام اطلاعات امریکہ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی نے دیں اور امریکہ کا ساتھ دیا۔ اس لیے ڈاکٹر شکیل کو امریکی شہریت دینے کے لیے قرارداد پیش کی گئی ہے۔