امریکی سینیٹر کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی

Senator ackerman

Senator ackerman

امریکی سینیٹر ایکرمین نے پاک فوج پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے پاکستان سے تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔ سینیٹر ایکرمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کو امداد فراہم کرنے کے باوجود اس کی پالیسی نہیں بدلی، پاک فوج اب بھی امریکا کی حامی نہیں۔ امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے مفادات پاکستان سے مختلف ہیں۔
انکا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔ امریکی عہدیدار کے بقول اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا اپنی آنکھیں کھولے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ 75فیصد پاکستانی امریکا کو اپنے مسائل کی وجہ سمجھتے ہیں۔