امریکی سینیٹ پینل نے پاکستان اورمصرکی امداد میں کٹوتی کر دی

us senate

us senate

امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکہ کے سینیٹ پینل نے آئندہ مالی سال کے لئے پاکستان اور مصر کی مالی امداد میں کٹوتی کا بل منظور کر لیا ہے۔اس بل میں صدر اوباما کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو رد کر دیا گیا ہے۔امریکہ کی سینیٹ میں ارکان سینیٹ جس میں ڈیموکریٹک کے سینیٹر پیٹرک لے متحرک تھے کی رائے تھی کہ پاکستان کی سالانہ امداد میں کٹوتی کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں جاری جنگ کے سلسلے میں نیٹو سپلائی کی بحالی کو روک دیا ہے جس سے امریکہ میں شدید تنقید کا سامنا ہے لہذا پاکستان کی امداد میں آئندہ سال کمی کرنا امریکی مفادات میں ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے بیرونی امداد کی مد میں باون اعشاریہ ایک بلین کی امداد کی درخواست کی تھی جس میں دو اعشاریہ چھ بلین تک کمی کی گئی ہے جس میں پاکستان کو ایک بلین ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔