امریکی مخالفت، اقوام متحدہ غزہ حملے پر اسرائیل کی مذمت نہ کرسکا

Gaza Attack

Gaza Attack

امریکا (جیوڈیسک)امریکا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت پر بیان پراعتراض کے باعث غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس تعطل کا شکار ہو گیا. روس کی جانب قرار داد لانے کے بیان پر امریکا اور روس میں ممکنہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسکے قریبی اتحادی اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس تعطل کا شکار ہوا ہے۔ امریکا نے اسرائیل فلسطین تنازع پر مجوزہ عرب بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر وٹالی چرکن کا کہنا ہے اگر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے مجوزہ عرب بیان تسلیم نہ کیا گیا تو وہ قرار داد لے کر آئیں گے۔

دوسری جانب فلسطینی مبصر ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی کوشش کو سبو تاژ کرنے کی کوشش ہے۔