امریکی نائب وزیر دفاع کی پاکستان آمد آج ہوگی

Peter Lavoy

Peter Lavoy

امریکہ : (جیو ڈیسک)پاکسستان اور امریکہ کے درمیان کئی ماہ سے نیٹو سپلائی کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ چل رہا اطلاعات کے مطابق یہ بات چیت جلد ہی سمجھوتے کی شکل اختیا ر کرنے والی ہے ۔ تیکنیکی معاملا ت پر بات چیت کیلیے نائب سیکرٹری دفاع آج پاکستان آئینگے۔بالا آخر امریکہ پاکستان کے درمیان نیٹو سپلائی بحالی کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے ہی والا ہے ۔ دونوں ممالک سپلائی بحالی کیلئے ایک ایسے سمجھوتے پرکام کررہے ہیں جس سے دونو ں کی ضروریات پوری ہوں اور تعلقات ایک بارپھر ماضی کی ڈگر پر نہ سہی تو کم ازکم معمول کی شاہراہ پر ہی آجائیں ۔ تعلقات کی اس گاڑی کو شاہراہ پرچڑھانے کا فریضہ انجام دینے کیلئے امریکی نائب سکریٹری دفاع پیڑلیو آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ان کے دورے کا مقصد تکنیکی معاملا ت کو حل کرنا ہے ۔

دونوں ملک جس سمجھوتے پر کام کررہے ہیں ۔ اس کے مطابق پاکستان نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے کوئی خصوصی سیکورٹی فراہم نہیں کرے گا ۔ جبکہ اس سلسلے میں نیٹو اور ایساف ممالک کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاہدہ ہوگادونو ں ممالک میں راستوں کے تعین انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ اور انفرا اسٹرکچر پر آنے والی لاگت پر بھی بات ہورہی ہے۔