امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

پاکستان : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنا دیا گیا ہے۔ صوبوں میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ن لیگ کو معلوم تھا کہ حالات خراب ہیں پھر کیوں ٹھٹہ سے لوگ لے کر آئے۔ کراچی میں ریلی این او سی کے بغیر نکالی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ حکومت تحقیقات کر رہی ہے کہ مسخ شدہ لاشیں کیسے مل رہی ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ براہمداغ بگٹی پاکستان کی سالمیت کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ویزہ میں نرمی کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ بھارتی وزیرداخلہ چدم برم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جس کے بعد ویزہ پالیسی کے حوالے سے معاہدہ طے پائے گا۔