امن کیلئے الطاف حسین سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، آفاق احمد

afaq ahmed

afaq ahmed

مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے الطاف حسین سمیت کسی بھی شخص سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، وفاقی اور سندھ حکومت کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہے۔
سریم کورٹ کے احاطے میں میٰڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ شہر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسلحہ سے پاک کیے بغیر امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے عوام کا میڈیٹ نہیں رکھتی۔ آفاق احمد نے کہا کہ الطاف حسین، بابر غوری اور فاروق ستار کے خلاف مقدمات این آر او کے قانون کے تحت ختم کیے گئے۔