امن کے قیام کیلئے اقلیتیں کردار ادا کریں۔ شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام میں مذہبی اقلیتیں اپنا کردارادا کریں۔

لاہور میں شہباز شریف سے جنوبی ایشیا کی دلت کمیونٹی کے اسکالرز نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی اقلیتوں کیلئے تحفظ کی علامت ہے۔ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں مذہبی اقلیتوں کی بھلائی کیلیے خصوصی فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔