امیتابھ بچن کو ٹیکس چوری کا نوٹس جاری

Amitabh Bachan

Amitabh Bachan

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ٹیکس چوری کے معاملے میں بالی ووڈ کے معروف ادکار امیتابھ بچن کو بھی معاف نہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی جس میں زکر کیا گیا کہ امیتابھ بچن بڑی مچھلی ہے اور اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو شاید محکمہ انکم ٹیکس کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا جائے۔

لہذا سپریم کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی درخواست پر امیتابھ بچن کو ٹیکس چوری کا نوٹس جاری کردیا۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق بگ بی کواپنے ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے لیے ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا کرنا ہے۔