انتخابات قبل از وقت بھی ہو سکتے ہیں، وزیراعظم

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انتخابات ایک دو مہینے پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم قربان کیا مگراشتعال انگیزی سے گریزکیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے پارلمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اوراحترام چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں جس کے باعث آج جمہوریت مستحکم ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر انھوں نے آئین کی پاسداری کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی بصیرت کے باعث موجودہ حکومت نے پانچ بجٹ پاس کئے۔افہام تفہیم کی سیاست کوفروغ دیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب کا اس حوالے سے الزام درست نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں اس اہم ترین مسئلے کاحل تلاش کرنے پراتفاق ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات قریب ہیں۔ حکومت شفاف انتخابات کویقینی بنائے گی۔ جس کے لئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پراتفاق ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سینٹ اورقومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں افظارڈنربھی دیا۔