انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی: وزیر اعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

کراچی (جیوڈیسک)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ پہلی جمہوری حکومت ہے جو اپنی مدت پوری کررہی ہے۔عوام جسے منتخب کریں وہی حکمرانی کا حق رکھتاہے۔ جمہوریت کے بغیر ملکی نظم و نسق بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کے بجائے ہر کسی کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ بعد حکومت کی چابی عوام کے پاس چلی جائے گی عوام جسے منتخب کریں گے وہی حکمرانی کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔