انتخابات پر پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں مذاکرات آج ہونگے

PML Q and PPP Meeting

PML Q and PPP Meeting

پاکستان (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق کے درمیان ضمنی الیکشن اورعام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات آج ہوں گے ۔ مسلم لیگ ق کی طرف سے پنجاب کے بعض حلقوں میں یکطرفہ طورپر ٹکٹوں کااعلان کردیا گیا ہیجس پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا۔پ

پیپلزپارٹی کی قیادت نے نذر محمدگوندل ،امتیا ز صفدر وڑائچ،راجہ ریاض،شوکت بسرا اورعامرڈوگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی سے کل لاہور میں ملاقات کرے گی جس میں ضمنی انتخابات اورعام انتخابات کے لئے مشترکہ امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مشاورت سے فیصلے کرنے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔