انتخابات کے دوران پنجاب میں ن لیگ کو شکست دیں گے ، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم پی اے حاجی امداد حسین پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، منظور وٹو نے دعوی کیا کہ عام انتخابات کے دوران پنجاب میں ن لیگ کو شکست دیں گے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا کہ شریف برادران ارکان اسمبلی کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔ شہباز شریف نے کبھی کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ شریف برادران کو کس طرح شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت طاہر القادری سے کئے گئے معاہدے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مستقبل میں بھی ان کی حمایت کریں گے۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے اعلان کیا کہ ان کی اہلیہ این اے ایک سو چوبیس سے الیکشن لڑیں گی۔