انجم عقیل کیس : مسلم لیگ ن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تیار

raja zafarul haq

raja zafarul haq

اسلام آباد : فراڈ کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی جو کل میاں نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔
چار رکنی کمیٹی نے انجم عقیل سے تھانہ کوہسار میں ایک گھنٹہ ملاقات اور اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے دیگر ارکان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ میاں نواز شریف ہی رپورٹ جاری کریں گے اور آئندہ ایک دو روز میں حقائق سامنے آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ انجم عقیل سے ملاقات کے بعد بہت سی نئی چیزیں ان کے علم میں آئی ہیں اور جب حقائق سامنے آئیں گے توپارٹی کی ساکھ متاثر نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھاکہ انجم عقیل نے خود گرفتاری دی اور آئی جی پولیس نے ان کی گرفتاری کو غلط رنگ دیا انجم عقیل کے ساتھ روا رکھنے والے سلو ک پر بھی انہوں نے افسوس کیا اور کہا کہ واقعہ سے پہلے ہی ان کے خلاف مقدمہ کی خبریں ٹی وی چینلز پر سامنے آئیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزا صدر زرداری نے معاف کی اور پاکستان مسلم لیگ نواز حقائق کے مد نظررکھ کر بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انجم عقیل کی گرفتاری کے بارے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا۔