اندرون سندھ آج سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

سندھ (جیوڈیسک)اندرون سندھ تبدیل شدہ شیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز صبح نو بجے سیچوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گذشتہ ہفتے اندرون سندھ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔ لہذا اب اندرون سندھ سی این جی اسٹیشن آج صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کیے جائیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق کراچی پر نہیں ہو گا اور کراچی میں شیڈول کے مطابق ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند کیے جائیں گے۔