انقلابی تبدیلی کیلئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر

Qadeer Khan

Qadeer Khan

لاہور : (جیو ڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا ہے کہ ملک میں انقلابی تبدیلی کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور چلے ہوئے کارتوس سیاستدانوں سے قوم کی جان چھڑائیں لاہور میں پاکستان جسٹس پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے وسائل سے مالامال کر رکھا ہے لیکن چوروں ڈاکوؤں نے ملک کے وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اب جاگ جانا چاہیے، پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑا کر نئی قیادت کو آگے لانا چاہیے۔