انٹرنیشنل مارکیٹ اور پاکستان! دونوں جگہ سونا مہنگا

Gold

Gold

انٹرنیشنل مارکیٹ (جیوڈیسک) انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام ایک دن میں 1350 روپے بڑھ گئے۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تین ماہ بعد ایک بار پھر 1650 ڈالر سے تجاوز کرگئی جو 46 ڈالر کے اضافے سے 1662 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام ایک دن میں 1350 روپے بڑھکر 58 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1157 روپے بڑھکر 50 ہزار 142 روپے ہوگئی ہے۔