انٹرنیشنل ویمن سائیکل ریس فائنل ریلوے نے جیت لیا

Qasoor

Qasoor

قصور : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل ویمن سائیکل ریس کا فائنل ریلوے کی ٹیم نے جیت لیا۔

گنڈا سنگھ روڈ پر خواتین انٹرنیشنل ویمن سائیکل ریسنگ کے فیصلہ کن مرحلے میں ریلوے کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔ ہائر ایجوکیشن نے دوسری جبکہ افغانستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔ ڈی سی او احسن وحید نے جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات اور میڈل تقسیم کئے۔