انٹر بینک مارکیٹ ، ڈالر انیس پیسے، سعودی ریال چھ پیسے مہنگا

Inter bank market

Inter bank market

انٹر بینک مارکیٹ(جیوڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر انیس پیسے جبکہ سعودی ریال چھ پیسے مہنگا ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ چورانوے روپے انہتر پیسے رہی۔ یورو کی شرح تبادلہ بیالیس پیسے اضافے سے ایک سو انیس روپے چار پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدر اٹھانوے پیسے اضافے سے ایک سو پچاس روپے پینتالیس پیسے ہو گئی۔ سعودی ریال کی شرح تبادلہ چھ پیسے اضافے سے پچیس روپے پچیس پیسے رہی۔