انٹر نیٹ پر گستاخانہ فلم:ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کیخلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت اور چیئرمین پی ٹی اے سے سات اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے  وکیل فہد صدیقی نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو انٹرنیٹ کی تمام ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کاحکم دیا لیکن اس کے باوجود چند روز قبل گستاخانہ امریکی فلم کا مواد انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیاگیا جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے سات اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔