انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کی 8 ویں پوزیشن

pakistan cricket team

pakistan cricket team

آسٹریلیا(جیوڈیسک)انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ساتویں پوزیشن کا میچ بھی کمزور حریف بنگلہ دیش سے ہار گئی ۔ انڈر نائنٹین کی تاریخ میں گرین شرٹس کی یہ بدترین کارکردگی رہی۔

آسٹریلیا کے شہر ٹانز ویل میں کھیلے گئے ساتویں پوزیشن کے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 235 رنز بنائے۔ محمد نواز 82 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ شاہد الیاس نے 44 اور فراز علی نے 43 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، دیوان صابر اور الامین نے دو دو کھلاڑی آوٹ کیے۔ جواب میں پاکستانی بالرز بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور ٹائیگرز نے مقررہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انعام الحق نے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لیٹون داس 53 رنز کیساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔

قومی ٹیم اس سے پہلے پانچویں پوزیشن کے میچ میں بھی ویسٹ انڈین ٹیم سے شکست کھا چکی ہے۔ انڈر نائنٹین کرکٹ کی تاریخ میں گرین شرٹس کی یہ بدترین کارکردگی رہی۔ قومی ٹیم کے منیجر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑی حوصلے ہار چکے تھے تاہم ناکامی کی وجہ ناقص بیٹنگ بھی بنی۔