انڈر19کپ ،7 ویں پوزیشن کا میچ ، بنگلہ دیش کو236 رنز کا ہدف

Under 19 Pakistan

Under 19 Pakistan

انڈر19کپ (جیوڈیسک) انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کیلیے پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے بنگالی ٹائیگرز کودوسوچھتیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ٹانز ول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو چھتیس رنز بنائے۔ محمد نواز نے شانداربیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہد الیاس چوالیس، فراز علی تینتالیس۔ عمر وحید اور کپتان بابراعظم سترہ سترہ رنز اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، دیوان صابر، الامین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔