انڈر19 ورلڈ کپ نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، سہواگ

virender sehwag

virender sehwag

سہواگ (جیوڈیسک)بھارتی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ انڈر نائنٹین ورلڈکپ نوجوان کرکٹرز کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں داخل ہونا کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ آئی سی سی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سہواگ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انڈین ٹیم میں جگہ بنانے کا یہ سنہری موقع ہے، عمدہ کارکردگی کے ذریعے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں بھارت کی نمائندگی کی جاسکتی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کو چاہیئے کہ وہ ملک کو عالمی چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

بھارتی بیٹسمین کے مطابق محمد کیف اور ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت دو مرتبہ چیمپیئن بن چکا ہے، امید ہے کہ اس مرتبہ انمکتھ چاند کی کپتانی میں عالمی چیمپیئن بن کر وطن لوٹیں گے۔