انڈونیشیا میں آٹھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکے

earthquake

earthquake

انڈونیشیا : (جیو ڈیسک) انڈونیشیا میں آٹھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد اٹھائیس مختلف ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ غیر ملکی ٹی وی اور خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ آچے میں تینتیس کلومیٹر زیر زمین تھا۔ انڈونیشا کے علاوہ سنگاپور، تھائی لینڈ، برما، بنگلا دیش میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

بھارت کے شہر کولکتہ، چنائے، پٹنا، بنگلور، ممبئی اور نئی دہلی میں بھی شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے ان شدید جھٹکوں کے بعد اٹھائیس ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہیں ۔ جن ممالک میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں انڈونیشیا، سری لنکا، بھارت، آسٹریلیا، میانمار، تھائی لینڈ، مالدیپ، ملائشیا، صومالیہ، عمان، ایران، بنگلادیش،کینیا، جنوبی افریقا اور سنگاپور شامل ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ سونامی کا پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔