انڈین ہاکی لیگ، قومی کھلاڑی ایک روز بعد بھارت جائیں گے

Indian Hockey League

Indian Hockey League

انڈین ہاکی لیگ اور ورلڈ سیریز ہاکی میں شرکت کے لیئے قومی کھلاڑی ایک روز بعد بھارت روانہ ہونگے۔

انڈین ہاکی لیگ چودہ جنوری سے جب کہ باغی ورلڈ ہاکی سیریز سترہ جنوری سے بھارت کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہی ہیں۔ انڈین ہاکی لیگ جو انڈین ہاکی فیڈریشن کے زہر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

اس لیگ میں شفقت رسول، محمد عرفان، عمران بٹ، توثیق احمد، راشد محمود، رضوان سنیئر، رضوان جونیئر، فرید احمد اور کاشف شاہ ان ایکشن ہو گے جب کہ باغی ورلڈ سیریز ہاکی میں ریحان بٹ، شکیل عباسی، سہیل عباس، محمد وسیم، عمران خان، طارق عزیز، زیشان اشرف، عدنان مقصود اور عمران وراثی شرکت کر رہے ہیں۔