انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

England - South africa

England – South africa

انگلینڈ (جیوڈیسک) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کیدرمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آج کارڈف میں کھیلا جارہاہے۔ میچ میں کامیابی جنوبی افریقہ کو تینوں طرز کی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بنادیگی۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی قیادت ایلسٹرکک کے سپرد ہے تو جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی ویلیئرہونگے۔ انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن گنواچکی ہے۔

جبکہ ون ڈے کرکٹ میں یکساں ایک سو اکیس پوائنٹس کیساتھ انگلینڈ نمبر ون ہے۔کارڈف میں شکست جنوبی افریقہ کو تینوں طرز کی کرکٹ میں نمبر ون بنادیگی۔جنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان ڈی ویلیئر کاکہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بیحد بلند ہے اور تمام کھلاڑی فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔نمبر ون پوزیشن کارکردگی کیلئے عمدہ محرک ہے۔