انگلینڈ کولمبو ٹیسٹ کی جیت اور سیریز برابر کرنے کے قریب

cricket

cricket

سری لنکا : (جیو ڈیسک) انگلینڈ کے آف اسپنر گریم سوآن نے چوتھے دن کے آخری لمحات میں دو وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے قریب کردیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو فتح کے لئے چار وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی جس سے وہ دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برا بر کرسکتا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان مہیلا جے وردھنے اور تھیلان سماراویرا نے پانچویں وکٹ پر نوے رنز کا اضافہ کیا۔ سمارا ویرا سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب کھیل کا اختتام ہوا تو جے وردھنے پچپن اور میتھیوز تین رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور سری لنکا کا اسکور چھ وکٹوں پر دو سو سولہ رنز تھا۔ سری لنکا کی مجموعی برتری صرف اکتیس رنز کی ہے۔