انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan england

Pakistan england

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان نے اعزاز چیمہ کی جگہ جنید خان کو موقع دیا ہے  جبکہ  انگلینڈ نے کرس ٹریملٹ کی جگہ مونٹی پنیسر کو شامل کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نمبرون ٹیسٹ ٹیم ہے وہ کم بیک ضرور کریگی, ہمارے تمام کھلاڑی فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کپتان اسٹراس کے مطابق اس بار ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے اور کھلاڑی پہلے میچ کی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔