اورنگزیب بٹ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری

گجرات : (جی پی آئی) ممتاز بزنس مین اورنگزیب بٹ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کے آفس علینا سنٹر جا کر مبارک باد وں کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز سیاسی و سماجی راہنما سابق جنرل سیکرٹری میاں فخر مشتاق پگانوالہ ، چوہدری مصطفیٰ گورایہ ، یاسر امین مرل ، لنبی چوہدری ، شیخ کامران ، دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ شہزاد شفیق ، زین شہزاد شفیق ، ذیشان زیب بٹ ، اسلم زیب بٹ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے کہا کہ اورنگزیب بٹ نے احمد مختار کا ساتھ چھوڑ کر بہترین فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا بیڑ غرق کرنے والا اور پارٹی کو تباہ کرنے والا انسان احمد مختار ہے ، جس نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور پارٹی کے جیالوں کا خاتمہ کر دیا ہے ، ہم اورنگزیب بٹ کو پیپلز پارٹی چھوڑنے پر نہیں بلکہ احمد مختار کا ساتھ چھوڑے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میر انجم کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بہترین فیصلہ کیا کہ منافقت انسان کا ساتھ چھوڑ دیا ، احمد مختار کا نہ کوئی گجرات میں گھر ہے نہ کوئی ڈیرہ ہے اور نہ ہی ورکروں کے ساتھ رابطہ ہے اور جن کے کندھے پر الیکشن جیتتا تھا وہ کندھے اس نے خود کاٹ دئیے ہیں۔