اوگرا کیس، کسی کو قانون کی دھجیاں اڑانے نہیں دینگے: سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک) اوگرا عمل در آمد کیس میں آئی جی موٹروے ظفر اقبال ملک سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کو قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل دو رکنی بنچ اوگرا عملدر آمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی پنجاب اورآئی جی موٹروے کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور نیب کو ہدایت کی کہ دونوں آئی جیز کو فوری طور پر پیش کیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر دونوں آئی جیز پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری کر دیں گے جس کے بعد سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی گئی تاہم آئی جی موٹر وے ظفر اقبال لک عدالت میں پیش ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق آئی جی پنجاب لاہورسے روانہ ہو گئے ہیں اور ایک بجے تک سپریم کورٹ میں پیش ہوجائیں گے۔