اٹک: پولیس نے گرفتار امریکیوں کو چھوڑ دیا

Attock

Attock

اٹک: (جیو ڈیسک) پولیس نے حراست میں لئے گئے تین غیر ملکیوں اور دو پاکستانی خواتین کوآٹھ گھنٹے تک تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

تینوں غیر ملکیوں اوردوپاکستانی خواتین کو اٹک پہنچنے پرحراست میں لے لیا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے ضمن میں ان سے پوچھ گچھ کی۔ تاہم آٹھ گھنٹے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا اور سکیورٹی کے ہمراہ اسلام آباد بھیجا گیا۔