ایبٹ آباد واقعے سے پاک امریکہ تعلقات میں خلیج پیدا ہوئی۔ افتخار

mian iftikhar

mian iftikhar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد واقعے کے بعد پاک امریکہ تعلقات اور اعتماد میں خلیج پیدا ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے مل کر مسائل کا حل تلاش کرنے سے نہ صرف اعتماد کی فضا بحال ہو گی بلکہ غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔

اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان روس جنگ کے بعد سے دہشتگرد ی اور انتہا پسندی عام ہوئی۔ اگر ابتدا میں غلطی نہ کرتے تو اس وقت پچھتاوا نہ ہوتا۔ ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ساری دنیا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے پاکستان میں جذبات زیادہ خوش آ ئند نہیں۔ امریکہ کو ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے وہ حقیقی معنوں میں لوگوں کے دل جیت سکے۔

میاں افتخار نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کثیر امداد کی ضرورت ہے۔ امریکہ پاکستان کی مزید امداد کرے اگر پاکستانی قربانیاں نہ دیتے تو شاید دنیا کے حالات آ ج کچھ اور ہوتے۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکہ افغانستان اور کو مل جل کر ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔