ایبٹ آباد کمیشن نے واجد شمس الحسن کو طلب کر لیا

wajid shams

wajid shams

ایبٹ آباد کمیشن نے برطانیہ میں متعین پاکستان ہائی کمشنر کی واجد شمس الحسن کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو طلب کرکے ان سے متعدد امور کے متعلق پوچھا جائے گا۔
کمیشن نے واجد شمس الحسن کو رواں ماہ کے آخری ہفتے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل کمیشن نے ممتاز آئینی ماہرین جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اور وسیم سجاد سے مشاورت کی۔ واجد شمس الحسن نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں کسی کو ایبٹ آباد آپریشن پرعملدرآمد سے پہلے اس کے متعلق علم ہو۔