ایجنسیاں اپنے مینڈیٹ کیخلاف کام کر رہی ہیں۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں جاری اصغر خان کیس کی سماعت تیس اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے ذہن میں ہے کہ ملک انہیں چلانا ہے باقی سب مہرے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ آج کی سماعت میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رقوم کی تقسیم کا کام ذاتی حیثیت میں کیا، آئی ایس آئی آفیسرز کو ملوث نہیں کیا تھا۔ جبکہ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ تمام ایجنسیاں ایسے کام کررہی ہیں جو ان کے مینڈیٹ سے باہر ہے۔