ایران ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کا حامی ہے

iaea iran

iaea iran

اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام سے پیدا ہونے والے بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا حامی ہے۔
ایٹمی ایجینسی کے ڈپٹی ڈائریکڑ ہرمن نیکرٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کا خواہشمند ہے تاہم اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کے وفد کا ایران کا دورہ نہایت کامیاب رہا اور اس پیشرفت کو آگے بڑھنے کے لئے کا دوسرا وفد جلد ایران جائے گا۔