ایران گیس لائن منصوبے پر پاکستان کو دھمکی نہیں دی، ہاگ لینڈ

hoagland

hoagland

امریکہ : ( جیو ڈیسک ) امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رچرڈ ہاگ لینڈ کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کو دھمکی نہیں دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا جنرل میٹس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہیں علم نہیں تاہم جنرل کیانی اور جنرل میٹس دونوں تعلقات بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا امریکہ، پاک امریکا تعلقات پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی سفارشات کا صبروتحمل سے انتظار کررہا ہے اور امید ہے کہ یہ سفارشات جلد ہی پیش کردی جائیں گی۔