ایشیاء کپ فائنل پاکستان نے جیت لیا

Pakistan win

Pakistan win

ڈھاکہ : (جیو ڈیسک) سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو دو رنز سیشکست دیکر ایشیاء کپ جیت لیا ۔ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے دوسو سینتیس رنز کا ہدف دیا تھا بنگلہ دیش نے پچاس اور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پردوسو چونتیس رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا ۔ بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ناظم الدین سولہ رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ دوسرے ہی اوور میں ظہورالاسلام بغیر کوئی رن بنائے سعید اجمل کی گیند کا شکار ہوئے انہیں یونس خان نے کیچ کیا۔ اوپنر تمیم اقبال نے اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی یونس خان کے ہاتھوں عمر گل کی گیند پرآؤٹ ہو گئے انہوں نے ساٹھ رنز بنائے ۔ ناصر حسین نے اٹھائیس رنز بنائے انہیں عمر گل کی گیند پر مصباح نے کیچ کیا۔ شکیب الحسن کو اعزاز چیمہ نے بولڈ کیا انہوں نے اڑسٹھ رنز بنائے ۔ مشفق الرحمان نے دس رنز بنائے ان کو اعزاز چیمہ کی گیند پر ناصر جمشید نے کیچ آؤٹ کیا۔ مشرف مرتضیٰ کو سعید اجمل کی گیند پرناصر جمشید نے آؤٹ کیا ان کا سکور اٹھارہ رہا۔ عبدالرزاق کو اعزاز چیمہ نے بو لڈ کردیا انہوں نے چھ رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں اعزاز چیمہ نے حاصل کیں انہوں نے سات اوور میں چھیالیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔ عمر گل نے دس اوور میں پینسٹھ رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعید اجمل نے دس اوور میں چالیس رنز دئے انیہوں نے بھی دو وکٹیں لیں۔ شاہد آفریدی نے دس اوور میں اٹھائیس رنز دئے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔